30 اکتوبر، 2025، 10:22 AM

چین اور امریکہ اہم اقتصادی معاملات پر متفق ہوگئے، شی جن پنگ

چین اور امریکہ اہم اقتصادی معاملات پر متفق ہوگئے، شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان اہم اقتصادی مسائل پر ابتدائی اتفاقِ رائے قائم ہو چکا ہے اور فریقین کے درمیان بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی اقتصادی معاملات کے حل کے لیے ابتدائی اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کی اقتصادی و تجارتی ٹیموں نے ان مسائل پر، جو دونوں کے لیے تشویش کا باعث تھے، ابتدائی اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے اور بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ ایک دوسرے کی مدد کر کے مشترکہ کامیابی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں برسوں سے بارہا یہ بات دہراتا آیا ہوں کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے شریک اور دوست ہونا چاہیے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کا سبب بنے گی۔

News ID 1936198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha